سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

سندھ کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے شروع ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تھیوری امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا، تاہم رمضان المبارک کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو 28 اپریل سے شروع ہوں گے، اس سے قبل گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انٹرمیڈیٹ امتحانات پریکٹیکل تاریخوں میں ردوبدل تھیوری سندھ محکمہ تعلیم نئے شیڈول کا اعلان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرمیڈیٹ امتحانات تاریخوں میں ردوبدل تھیوری محکمہ تعلیم نئے شیڈول کا اعلان وی نیوز انٹرمیڈیٹ امتحانات تاریخوں میں ردوبدل امتحانات کی

پڑھیں:

17 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

سعید احمد : آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن نے  17اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اعلان کردیا 
مرکزی صدر وسیم علی  نے کہا کہ 17اپریل کو ملک بھر میں کاروبار بند رکھیں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف 17اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی،

 

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • کراچی :کل چھٹی کا اعلان
  • کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا
  • ضمنی الیکشن کی تیاریاں، سندھ حکومت کا 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • 17 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ