سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی، جو اب تک کی سب سے زیادہ بلند ہے۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 15 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 395 روپے اور فی 10 گرام چاندی 13 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 910 روپے ہو گئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت
پڑھیں:
دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
پاکستانی ڈرامے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا کی موجودگی نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے یوٹیوب پر روزانہ لاکھوں صارفین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں اور کئی ڈرامے تو اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں ان سب میں سب سے نمایاں نام اداکار دانش تیمور کا ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر آٹھ ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے یہ اعزاز تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کو حاصل نہیں ہو سکا دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈراموں میں شامل جان نثار نے تقریباً تین ارب جبکہ کیسی تیری خود غرضی نے پانچ ارب ویوز حاصل کیے ہیں یہ دونوں ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اردو ڈرامہ دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اگرچہ اداکار وہاج علی کے ڈرامے بھی چار ارب مجموعی ویوز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں مگر دانش تیمور وہ واحد اداکار ہیں جن کے دو الگ الگ ڈرامے یوٹیوب پر دو دو ارب سے زیادہ ویوز حاصل کر چکے ہیں دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا آغاز دو ہزار پانچ میں ڈرامہ دو سال بعد سے کیا تھا بعد ازاں ان کا ڈرامہ ڈریکولا بھی مقبول ہوا ان کے دیگر کامیاب ڈراموں میں رہائی اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے دیوانگی اور عشق شامل ہیں مگر جان نثار اور کیسی تیری خود غرضی نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے