آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہو گی، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس
پڑھیں:
تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور
— فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔
چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس شرمناک دھاندلی کی علامت ہیں، ان دونوں کو جانا چاہیے، رہنما تحریک انصاف
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے متعلق تیمور جھگڑا کو نوٹس ملا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ تیمور جھگڑا کو جے آئی ٹی میں پیش ہو نے کا کہا گیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ درخواست گزار خود کہاں ہیں؟
جس پر تیمور سلیم جھگڑا کے وکیل نے بتایا کہ تیمور جھگڑا ملک سے باہر ہیں، جلد واپس وطن آ رہے ہیں۔
عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔