بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحی آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے بتائی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، چھے ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دورہ سندھ کے بارے میں بانی کو بتایا، بتایا پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے، ہم سندھ کے حقوق کے لئے لڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ پر وڈیروں کا بہت راج ہو چکا،ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آتا ہے، بانی کی رہنمائی میں ہم یہ جنگ لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جنید اکبر کی صدارت پر بانی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی کے ساتھ دوسرے عہدوں پر تعینات ہیں، وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں، جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسکے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو فارغ کر دیئے گئے انھیں ٹھوس وجوہات پر فارغ کیا گیا، کرکٹ پر بانی بہت افسردہ ہیں، بانی پی ٹی آئی سے نے کہا چیف جسٹس نے جو بات کی اسے آگے لیکر چلیں،جیلوں میں جو نظام ہے وہ قانون کے منافی ہے، عالیہ حمزہ اور شعیب شاہین کو ملک بھر میں یو سی سطح پر آرگنائز کرنے کی زمہ داری سونپی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے بانی نے مسرت کا اظہار کیا ہے، پارٹی مکمل طور پر متحد ہے، ہم پاکستان بار سپریم کورٹ بار کے الیکشن سامنے کھڑے ہیں، سب کو پیغام ہے کہ پارٹی متحد ہے اور آگے بڑھے گی، ہم ملک کے اندر کی قوت ہیں، ہم کوئی گروہ یا جھتہ نہیں جس نے اداروں سے دور ہو کر جہدوجہد کرنی ہے، ہم نیا پاکستان بھی بنائیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن لوگوں کے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، ان کے لیے کوئی سافٹ کارنر نہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی، جو لوگ اس دن میسر تھے اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان کی بات سنی جائے گی اور ان کا فردا فردا فیصلہ ہو گا، شیر افضل ہوں یا کوئی اور بانی نے کہا میں پارٹی عہدے داران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے وہ دو ٹوک فیصلہ ہے تبدیل نہیں ہو گا، جس کسی نے بدکلامی کی کسنے ذدوکوب کیا وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے، بانی نے کہا جو لوگ رابطہ میں نہیں تھے انکو موقع دیا جائے انکو ضرور موقع دیں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی افسردہ ہیں، کرکٹ تکنیکی گیم ہے، وہ ان کو دیں گے جو کسی کے منظور نظر ہوں گے، عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی نے کی ہدایت چیف جسٹس
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔
کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔
اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔
صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی، خواہش ہے ہم سب مل کر پاکستان اور آئین کو مضبوط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک محفوظ ہو جمہوریت اور آئین بالا دست ہو، ایسا تب ہی ہوگا جب عوام بھی محفوظ ہوں گے۔
اس دوران محمود اچکزئی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے، انہوں نے وطن کی آزادی کےلیے جدوجہد کی، آج اُن کے پوتے کو سُن کر اچھا لگا۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین سے کھلواڑ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نواسے نے آئین کو مسمار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ پوری قوم نکلے، ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا، یہ اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے ہماری دعوت قبول کی ہے، ملک بھر سے نمائندگی آئی گی کہ پاکستان کو کیسے بچانا ہے۔ ہم ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، جی ڈی اے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں بھی حالات خراب ہیں، اس کے خلاف بھی آواز بلند کریں گے، ہم عوامی بھی اور عدالتی جدوجہد بھی کریں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کی سیاست ہے، ہم ہر مظلوم کی آواز ہیں، اس وقت ظلم کا، دھونس کا نظام ہے، پورے ملک میں لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئی ایم ایف سے ہماری کوئی میٹنگ نہیں ہورہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف والے پاکستان میں قانون کی رٹ کو جاننا چاہتے ہیں، اسی لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کی اور انہیں بتایا کہ ہم 26ویں آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، ہم کسی تھرڈ ایمپائر کے انتظار میں نہیں۔