لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعلی مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔

چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق89 فیصدسے زائدرہاہے۔ سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔

بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے۔مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ ٹرانسپلانٹ کے مریض بچے

پڑھیں:

عام آدمی کیلئے 5 اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہونگے: مریم نواز

لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا۔ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جا سکے گا۔ آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے۔ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔ کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا ۔ کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیل کے قیدی بچوں کے لیے کرکٹ میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ پہلی مرتبہ جیل میں باقاعدہ اہتمام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ دکھانے کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل حکام نے قیدی بچوں کیلئے بڑی ٹی وی سکرین پرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان بھارت کے درمیان  کرکٹ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا۔ قیدی بچوں نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
  •  ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے, مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے:مریم نواز
  • مریم نواز کا جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کے اجرا کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی
  • خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ 40 ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
  • عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
  • وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
  • عام آدمی کیلئے 5 اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہونگے: مریم نواز
  • عام آدمی کیلئے وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغازکر دیا گیا