شہید سید حسن نصراللہ کا جنازہ، اسرائیل سکتے میں ہے، یاسر رشید کا وی لاگ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وی لاگ میں یاسر رشید نے مسلم دنیا کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ جیسے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مزاحمت کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ یاسر رشید کا یہ وی لاگ ایک اہم تجزیہ ہے جو نہ صرف شہید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یاسر رشید نے 92 نیوز پر اپنے وی لاگ میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شہادت کے پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔ وی لاگ میں یاسر رشید نے شہید حسن نصراللہ کی جدوجہد، مزاحمت اور عالمِ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ امت مسلمہ کے ایک محبوب اور محترم رہنما تھے۔ یاسر رشید نے واضح کیا کہ اسرائیل حسن نصراللہ کی شہادت کے ذریعے مزاحمتی تحریکوں کو کمزور کرنا چاہتا تھا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وی لاگ میں یاسر رشید نے مسلم دنیا کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ جیسے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مزاحمت کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ یاسر رشید کا یہ وی لاگ ایک اہم تجزیہ ہے جو نہ صرف شہید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یاسر رشید نے حسن نصراللہ لاگ میں
پڑھیں:
کراچی، پاکستانی بچوں کا شہید سید حسن نصراللہ سے اظہار عقیدت، ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
انّا علیٰ العہد۔۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں
دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں پاکستانی بچوں نے بھی شہر کراچی میں شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین سے اظہار عقیدت کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial