ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سٹی42 : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے منصورہ میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر ذاکرنائیک جو گزشتہ برس اکتوبر میں دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی مسائل کے باعث منصورہ نہ آسکے، منگل کی صبح لاہور ائرپورٹ پر آمد کے بعد منصورہ پہنچے، امیر جماعت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
حافظ نعیم الرحمٰن نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔
امیرجماعت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ کو بتایا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے اور اسلام کے آفاقی پہلوؤں، اخوت، امن، بھائی چارہ، احترام انسانیت کی علمبردار ہے، جماعت اسلامی نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید دنیا کے مدمقابل لاکر پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بن سکے، جماعت اسلامی سے وابستہ فلاحی تنظیمیں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ان کی بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی، وہ گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران خواہش کے باوجود منصورہ نہ آسکے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات کی تحسین کرتے ہوئے مسرت اور اطمینان کا اظہار کہا۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنے اور اتحاداور اخوت کا دامن تھامنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر ہی امت کے مسائل کا تدارک ہوسکتا ہے۔
ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور جماعت اسلامی ڈاکٹر ذاکر
پڑھیں:
مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔
لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے، نیتن یاہو سن لے، امت مسلمہ فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو شکست دے دی تھی، اسرائیل بمباری کرسکتا ہےلیکن فلسطینوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو، فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں آپ کچھ نہیں کر رہے ہیں، مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے، 18 اپریل کو ملتان اور 20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کون غدار تھا کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا انہیں بے نقاب کرو، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے، حملوں سے بچے ہوا میں اچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں، نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچے کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی، انتقام لیں گے۔
یک جہتی غزہ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں، خواتین اور صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، امریکا سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو، حکمران سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ میں امریکا انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو، عوام تمہیں یاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر اور آرمی چیف کو کہتا ہوں جب بچے و خواتین قتل ہو رہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے، تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عرب حکمرانو یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔