ڈی جی ایکسائز کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں ڈاریکٹر ایکسائز سمیت دیگر افسران کی شرکت ،اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے حوالے سے کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ، ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ ایکسائز اہلکار سرپرائز ناکے لگائیں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر نمونہ نمبر پلیٹس ڈی جی ایکسائز

پڑھیں:

چین کی فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی مخالفت

چین کی فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے  جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20  وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد ملک واپسی کے سفر میں مصر کے وزیر خارجہ عبداللہ عطیہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو  کی۔ اتوار کے روز عبداللہ عطیہ نے کہا کہ مصر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر تعمیر نو کے منصوبے تیار کر رہا ہے، اور امید کرتا ہے کہ امن کی بحالی اور غزہ کی تعمیر نو کے معاملے میں چین کی حمایت حاصل ہو گی۔

وانگ ای  نے کہا کہ چین عرب ممالک کےانصاف پر مبنی موقف کی حمایت اور فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ صرف “دو ریاستی حل” پر قائم رہ کر ہی بنیادی مسئلے کو مکمل طور پر حل کیا جا سکتا ہے اور آخر کار دیرپا امن حاصل ہو سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ میں منعقدہ  دو روزہ جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اجلاس میں شریک ممالک سے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں تنازعات میں شامل تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے اور تنازعات کے شکار علاقوں میں منصفانہ امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس کے علاوہ  کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے، عالمی اقتصادی نظام کی اصلاح کو آگے بڑھانے اور ساتھ ہی افریقہ کی آواز  کو موثر بنانے اور اس کے کردار کو بڑھانے کی اپیل کی گئی۔ جی20  کے اراکین اور مہمان ممالک کے وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ یا اعلیٰ نمائندوں اور اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت متعدد  بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان میں عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار کیخلاف ویکسینیشن کی ہدایت
  • آئی ایم ایف کی کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز، حکومت گریزاں
  • 2018ء کے بعد پہلی بار بھارت انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہا، رپورٹ
  • اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
  • چین کی فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی مخالفت
  • آئی ایم ایف وفد کی آج آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان
  • سوشل میڈیا پر پولیس یونیفار م میں ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی عائد
  • پشاور: گردوں اور انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • یورپی قوانین کی خلاف ورزی: گوگل پر جرمانہ عائد کرنے کی تیاریاں