اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند روانہ ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم عزت مآب یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورہء ازبکستان میں ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم پاکستان24فروری کو آذربائیجان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔

نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر پر بات چیت کریں گے، دورے میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے دورہ پر تاشقند روانہ
  • وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان روانہ
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم پاکستان24فروری کو آذربائیجان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے