دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2025ء ) دبئی کے رہائشی اب اپنے ویزہ کی چند منٹوں میں تجدید کرسکتے ہیں کیوں کہ اماراتی اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا پلیٹ فارم لانچ کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے اے آئی سے چلنے والا ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کو ’سلامہ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے رہائشی اپنے ویزہ کی تجدید منٹوں میں مکمل کرسکتے ہیں، وہ کاغذی کارروائی اور طویل انتظار کے اوقات کو ختم کرتے ہوئے اپ ڈیٹ شدہ دستاویز کو براہ راست پلیٹ فارم سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سلامہ پلیٹ فارم پر ایک بار جب کوئی لاگ ان ہوگا تو اے آئی سے لیس یہ نظام خود بخود ان کی تفصیلات کو پہچان لے گا، ان کے ویزہ کی حیثیت کو ظاہر کرے گا اور میعاد ختم ہونے سے پہلے کے باقی دنوں کو بھی نمایاں کرے گا، اس کے بعد درخواست دہندہ تجدید کی مدت کا انتخاب کرسکتا ہے، نیا نظام درخواست پر فوری کارروائی کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم صرف چند کلکس کے ساتھ فیملی ممبرز کے لیے رہائشی ویزوں کی تجدید کو ہموار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے تجدید کے عمل میں ایک سے تین گھنٹے لگتے تھے جو کہ دستاویز کی تکمیل پر منحصر ہے لیکن اب یہ دورانیہ صرف ایک سے دو منٹ تک کر دیا گیا ہے اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام فراہم کردہ دستاویزات کا درست ہونا ضروری ہے، ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ڈائریکٹر غالب عبداللہ محمد حسن المجید نے بتایا کہ "یہ سروس فی الحال صرف رہائشیوں کے ویزہ کی تجدید کرتی ہے، پہلا مرحلہ رہائشیوں کے لیے تجدید اور منسوخی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، دوسرے مرحلے کے لیے مستقبل میں وزیٹرز، سیاحوں اور دیگر سروسز کے لیے خدمات کو وسعت دینے کا بھی منصوبہ ہے، جس کے تحت مستقبل میں یہ سروس کمپنیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی"۔

جی ڈی آر ایف اے دبئی کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں ڈیجیٹل تبدیلی محض خدمات کی ترقی سے متعلق نہیں ہے، یہ حکومتی کارکردگی کو بڑھانے اور آسان اور ہموار خدمات فراہم کرنے کے ہماری قیادت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کسٹمر کے تجربے کی نئی تعریف کرنے کے بارے میں ہے، 'سلامہ' اے آئی پلیٹ فارم دبئی میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے ہمارے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پلیٹ فارم کرتا ہے ویزہ کی کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر

پشاور:

پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار ، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار،  سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔

اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔

پشاور میں پولیس سہولت مرکز میں فیس ادائیگی کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے فیسیں مقرر ہونے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • ٹام اینڈ جیری کا اے آئی ورژن: اس نئی ٹیکنالوجی سے آپ بھی چند منٹوں میں کارٹون بناسکتے ہیں
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع کرا دی