وزیراعظم شہبازشریف کا باکومیں آسان خدمت مرکزکادورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا ۔
دورہ آذربائیجان پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا ،وزیراعظم کو خدمت مرکزسے متعلق بریفنگ دی گئی,شہبازشریف نے آسان خدمت مرکزکے مختلف شعبوں کادورہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے آسان خدمت مرکزکی سہولیات کوسراہا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
اس موقع پر میڈیاسے گفتگومیں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدرالہام علیوف دوراندیش رہنماہے، آسان خدمت مرکزکی طرزپرمراکزپاکستان میں بھی قائم ہیں
یہ ماڈل عوامی خدمت کی شفاف جواب دہی اورمؤثرفراہمی کویقینی بناتاہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2025 میں 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ایک ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر کی یہ تاریخی سطح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت، محنت، اور حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 37.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے موقع پر اس خوشخبری کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے محنت کش پاکستانیوں کے عزم، لگن اور حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ بیرون ملک دن رات محنت کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ان کے مسائل کے حل اور سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Post Views: 3