قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد چیمئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناکامیوں پر بھڑک اُٹھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہمیں دلاسہ دیا کہ ٹیم میں سرجری ہوگی، کون سی سرجری ہوئی۔

انہوں نے پروگرام میں شریک محمد عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرجری سے میرے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے، انکو پلان کے تحت واپس لایا گیا اور ناکامی کا ملبہ ڈال کر باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کے بعد دو پلئیرز اور ایک سلیکٹر کو گھر بھیج دیا گیا لیکن تنخواہیں نہیں روکی گئیں کسی کی، پھر وہی لوگ چیمپئینز کپ میں مینٹور بن گئے اور لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے'

اوپنر نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں روپے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تنخواہ وصول کرنیوالے کیسے اقدامات کیخلاف بول سکتے ہیں؟ یہ پرفارمنس ہمارے لیے نئی نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا دھچکا لگنےکا امکان

انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں ٹیم کو سپورٹ کریں، سپورٹ کرتے کرتے شائقین کرکٹ مر چکے ہیں، لیکن ٹیم وہیں کی وہیں ہے، ہمارا اسکل لیول ہی اتنا تھا جو دو میچز میں کھل کر باہر آگیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا

لندن(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دے دیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔

دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا۔

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

  • 'تینوں فاسٹ بولرز کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا ہے'
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر
  • گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان دیدیا
  • پاکستانی کرکٹ کو ٹھیک کرنا بالکل ممکن ہے، عامر سہیل
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • سول اسپتال کراچی میں سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ نصب کردیا گیا
  • بھارتی ٹیم کو کیسے قابو کیا جائے طریقہ سامنے آگیا
  • محراب پور: سابق پٹواری اعجاز احمد لغاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں