—فائل فوٹو

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی کے بعد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ملزم ملک مبین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس کیں تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے آن لائن دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب

وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق(فائل فوٹو)۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں زائد المیعاد اسٹنٹس کے استعمال کے معاملے پر وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ تمام ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں مریضوں کےلیے گارنٹی شدہ اسٹنٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے مزید بتایا کہ پی آئی سی میں ہر مریض کے علاج و معالجے کے عمل کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

انکے مطابق چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ایم ایس اس عمل کو مانیٹر کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں مریض اعتماد کے ساتھ علاج و معالجے کی سہولتیں استعمال کرتے ہیں۔ 

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اب پی آئی سی میں مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
  • ہماری حکومت سے پہلے ملک کی حالت ابتر تھی: مریم نواز
  • راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
  • پنجاب یونیورسٹی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر39طلبہ کیخلاف کارروائی
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب