UrduPoint:
2025-02-25@13:00:08 GMT

پاکستان: حکومتی کریک ڈاؤن اور مصائب کا شکار افغان پناہ گزین

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

پاکستان: حکومتی کریک ڈاؤن اور مصائب کا شکار افغان پناہ گزین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) فاطمہ (فرضی نام) ان لاکھوں شہریوں میں شامل تھیں، جو دسمبر 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔ فاطمہ طالبان کے اقتدار میں آنے تک کابل میں ایک غیر منافع بخش امریکی تنظیم کے لیے کام کرتی تھیں۔ وہ اب پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور مصائب کا شکار ہیں۔

ان کےپاکستانی ویزا کی میعاد ختم ہونے میں کچھ دن باقی بچے ہیں اور حکام اس کی تجدید کے لیے ان کی درخواست پر کارروائی کر رہے ہیں۔

فاطمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''میں اپنے ویزے کی تجدید کے بارے میں فکر مند ہوں اور اگربروقت تجدید نہ کی گئی تو حکام مجھے اور میرے خاندان کو غیر قانونی طور پر ملک میں رہائش پذیر ہونے پر گرفتار کر لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی پولیس غیر دستاویزی افغان مہاجرین کی تلاش میں اس عمارت پر چھاپہ بھی مار چکی ہے، جہاں فاطمہ رہائش پزیر ہیں تاہم وہ اس وقت عمارت میں موجود نہیں تھیں لیکن ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔

فاطمہ کا کہنا تھا، ''بعد میں، ہم نے انہیں اپنی ویزا کی تجدید کی درخواست کی رسیدیں اور ثبوت دکھائے لیکن پولیس نے تعاون نہیں کیا۔

‘‘ وہ اب حکام کی نظروں سے چھپ کر رہنے پر مجبور ہیں۔ افغان پناہ گزینوں کے لیے تیزی سے قریب آتی ڈیڈلائن

پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں میں ملک میں داخل ہونے والے تقریباً 40 لاکھ افغانوں کو وطن واپس بھجوانے کے لیے بڑے پیمانے پر ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے گزشتہ سال سفری دستاویزات کے بغیر مقیم غیر ملکیوں کو کچھ رعایت دی تھی تاہم اب حکومت نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔

اس دوران جنوری اور فروری میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ماہر قانون اور انسانی حقوق کے کارکن عمر گیلانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اسلام آباد اور قریبی شہر راولپنڈی میں مقیم افغان مہاجرین کو ''زبانی طور پر 28 فروری تک پاکستان چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔‘‘پاکستان میں مہاجرین کی وکالت کے لیے کام کرنے والی ایک وکیل مونیزا کاکڑ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس علاقے میں افغان شہریوں میں ''غیر یقینی اور خوف‘‘پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا، ''اس سال کے آغاز سے، اسلام آباد میں 1,000 سے زیادہ افغانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، اور 18,000 سے زائد کو حکومتی احکامات کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔‘‘

'ہم نے برسوں تک امریکیوں کے ساتھ کام کیا ہے‘

28 سالہ امین کا تعلق کابل سے ہے۔ انہوں نے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے برسوں گزارے ہیں۔

طالبان کے آنے کے بعد انہیں بھی سرحد پار پاکستان بھاگنا پڑا۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں امریکہ لے جائے جانے میں صرف چند دن باقی تھے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کی آباد کاری کے پروگرام کو معطل کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ان کی امریکی روانگی روک دیا گئی۔

تقریباً 20,000 افغان امریکی حکومت کے ایک پروگرام کے ذریعے امریکہ میں دوبارہ آباد ہونے کی منظوری کے لیے پاکستان میں منتظر بیٹھے ہوئے ہیں۔

امین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''ہم نے برسوں تک امریکیوں کے ساتھ کام کیا، ہم نے افغانستان میں ان کی مدد اور حمایت کی، ہم نے انہیں اپنی زندگی کا ایک حصہ دیا ہے اور انہیں ہمارا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہم امن سے رہ سکیں۔‘‘ افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کابل اور اسلام آباد میں تنازعہ

گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کے اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد افغانستان میں طالبان حکام کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ ٹی ٹی پی ایک کالعدم عسکریت پسند گروپ ہے، جو 2007 میں تشکیل پایا تھا اور یہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر متعدد حملے کرتے آیا ہے۔

طالبان کی حکومت کے ساتھ سرحد پار کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان میں مقیم افغانوں کو مبینہ دھمکیوں اور ان کی گرفتاریوں کی اطلاعات کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اس متعلق اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان باشندے بہتر انسانی سلوک کے مستحق ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکن عمر گیلانی کا کہنا ہے کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہوتی ہے تو ''پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین کو دباؤ ڈالنے کے لیے یرغمالیوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘

گزشتہ ہفتے، پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو ''بے بنیاد‘‘قرار دیا اور کابل پر زور دیا کہ وہ افغان شہریوں کی آسانی سے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرے۔

پاکستان میں افغانوں کو تحفظ دینے کی روایت ہے، اقوام متحدہ

پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی اعلیٰ نمائندہ فلیپا کینڈلر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان نے ستمبر 2023 سے گزشتہ سال کے آخر تک 800,000 افغان مہاجرین کو پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ''دسمبر 2024 تک پاکستان نے 2.

8 ملین سے زیادہ افغانوں کی میزبانی کی جن میں سے 69 فیصد مہاجرین پناہ گزینوں کے لیے مخصوص مقامات سے باہر رہتے ہیں۔

‘‘

کینڈلر نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کی فراخدلی اور پاکستان میں موجودہ ''معاشی اور سکیورٹی چیلنجز‘‘کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ''افغانوں کی صورت حال کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں دیکھے‘‘ اور ''خطرات کے شکار افغانوں کو ان کی حثیت سے قطع نظر تحفظ فراہم کرے۔

‘‘ انہوں نے کہا، ''یہ ضروری ہے کہ ہم میزبان ممالک اورپناہ گزینوں کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ایسا طریقہ کار تیار کیا جا سکے، جو پناہ گزینوں کو رضاکارانہ وطن واپسی سمیت اپنی زندگیوں کو تحفظ اور وقار کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے بااختیار بنائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''ہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور مہاجرین کے مسئلے کو سیاسی معاملات سے الگ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔‘‘

ہارون جنجوعہ (ش ر⁄ ک م )

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پناہ گزینوں کے افغان مہاجرین پاکستان میں افغانوں کو اسلام آباد طالبان کے کرتے ہوئے انہوں نے کے ساتھ کے لیے کے بعد

پڑھیں:

موسم کی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار

—فائل فوٹو

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گلگت اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72  بھی منسوخ کر دی گئیں۔

دھند اور موسمی خرابی: 8 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار

ملک بھر کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا راج ہے جس کے پیشِ نظر چند شہروں میں دھند نے بھی اپنا پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

کراچی ایئر پورٹ سے 6 ، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کر دی گئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر فضا ابر آلود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کے منصوبے کے دوے مرحلے کا آغاز
  • افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل,کراچی ایئرپورٹ پر6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار
  • موسم کی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار
  • بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی
  • منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، غیرملکی سمیت 15 افراد گرفتار
  • امریکی انکار کی صورت میں آبادکاری کے منتظر افغانوں کو ملک بدر کر دیا جائیگا: اسحاق ڈار
  • ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 افراد گرفتار