کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات ہونے والے حمزہ ہمایوں کا تعلق پولیس سروس کے 43ویں کامن سے ہے۔
حمزہ ہمایوں اس سے قبل نیکٹا میں خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں اسلام آباد پولیس ،میں بطور ایس پی کئی اہم پوسٹنگز پر موجود رہے، حمزہ ہمایوں ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے۔
حمزہ ہمایوں بطور چیف سیکورٹی آفیسر ٹو وزیر داخلہ بھی خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او بھی تعینات رہے، حمزہ ہمایوں کی بطور ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان سے سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اقبال ایس ایس پی سیف سٹی تعینات کیے گئے، محمد اقبال کے پاس ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر اور ٹریننگ کا بھی چارج ہوگا، محمد اقبال اس سے قبل ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا سپریم کورٹ سے ججز کی پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسلام آباد بار نے بغیر پراسس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر کی مذمت کی، اسلام آباد بار نے ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی اوراسلام آباد بار کا سپریم کورٹ کو پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد بار کے صدر نعیم گجر اور سیکریٹری بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پٹیشن میں عدلیہ کی آزادی ، اختیارات کی تقسیم اور آئینی کی بالادستی کو تھریٹس کو بھی بتایا گیا ہے، ججز کی یہ ٹرانسفر آرٹیکل 200 کی واضع خلاف ورزی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ اسلام آباد بار 5 ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، عدلیہ میں غیر آئینی مداخلت کا دفاع کریں گے۔