غیر قانونی تعمیرات کا پرانا کھلاڑی فیصل میمن کھوڑو سسٹم میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ضلع وسطی ایک بار پھر سے غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کے شکنجے میں آنے والا ہے
مشتاق درانی ، قمر قائم خانی ، اویس ، عمران رضوی ، اورنگزیب ، ضیاء کے لیے من پسند جگہیں
غیر قانونی تعمیرات کا پرانا کھلاڑی فیصل میمن ایک بار پھر سے کھوڑو سسٹم میں ان ، مشتاق درانی ، قمر قائم خانی ، اویس ، عمران رضوی ، اورنگزیب خان اور ضیا کو من پسند جگہیں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ضلع وسطی ایک بار پھر سے غیر قانونی تعمیرات کروانے والی ایس بی سی اے مافیا کے شکنجے میں آنے والا ہے ، زرائع کے مطابق ایک بار پھر سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پورا نظام فیصل میمن نامی غیر قانونی تعمیرات کروانے کے ماہر کھلاڑی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جس نے مشتاق درانی پر دست شفقت رکھتے ہوئے اسے فائل سیکشن کی زمہ داری سونپی ہے جبکہ ارشد ریاض کی سفارش پر اس نے ضلع وسطی کا علاقہ قمر قائم خانی کے حوالے کیا ہے ، جس کے بعد قمر قائم خانی نے ضلع وسطی کو 5حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ان افسران کو وہاں بحال کروانے کی کوششیں تیز کی ہیں جن کی جانب سے بھاری رشوت کی بولی اسے ملی ہے ،اویس حسین کو نارتھ ناظم آباد ، عمران رضوی اور اورنگزیب کو ناظم آباد ، رضویہ ، فردوس کالونی ، جبکہ نارتھ کراچی کا علاقہ نجم قریشی کو ، اور لیاقت آباد ضیاالرحمن اور اس کے برادر نسبتی کامران مرزا کو سونپا جائے گا ، اس کے علاوہ قمر قائم خانی فیڈرل بی ایریا کا پورا علاقہ اپنی دیکھ ریکھ میں کمال موٹے کے ذریعے چلائے گا ، ان تمام علاقوں سے ہر ہفتے 2کروڑوپے رشوت جمع کرنے کی منصوبہ بندی ایس بی سی اے کے پانچویں فلور پر کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں کل 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔
انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے شروع ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
ضمنی الیکشن کے موقع پر 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Ansa Awais Content Writer