پی آئی اے، مدینہ اسٹیشن پر کروڑوں کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام اسٹیشنز پر گرائونڈ سروسز کی خدمات کے لئے ٹینڈر
من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ جاری کرنے پر 18کروڑ 73 لاکھ 83ہزار کا نقصان
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مدینہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو جاری کر دیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام اسٹیشنز پر 3سال کے لئے گرائونڈ سروسز کی خدمات کے لئے ٹینڈر شائع کیا، مدینہ اسٹیشن پر گرائونڈ سروسز کے لئے میسرز حواس نے سب سے کم 46لاکھ 76ہزار ریال کی بولی لگائی لیکن پی آئی اے انتظامیہ نے میسرز سعودی گرائونڈ سروسز کو 62 لاکھ 37 ہزار سعودی ریال میں ٹھیکہ جاری کیا جو کہ 15لاکھ 61ہزار 530ریال اضافی ہے ، مدینہ اسٹیشن پر گرائونڈ سروسز کے لئے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ جاری کرنے کے باعث پی آئی اے کو 18کروڑ 73 لاکھ 83ہزار روپے کا نقصان ہوا، اعلیٰ حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی اور کوئی جواب نہیں دیا جس پر ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے مدینہ اسٹیشن پر ٹھیکہ میں کروڑوں روپے کے نقصان پر انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مدینہ اسٹیشن پر کے لئے
پڑھیں:
جرمنی، انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو نے انتخابی معرکہ جیت لیا
BERLIN:جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو نے قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) نے برتری حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج میں فریڈرک میرز کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے 29 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
سی ڈی یو کے مدمقابل انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کو 20 فی صد ووٹ ملے، واضح رہے کہ اس جماعت کی رہنما ایلس وائیڈل ہیں اور ان کی جماعت امیگریشن کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
سابق چانسلر اولاف شولز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ان کی جماعت ایس پی ڈی کو صرف 16 فی صد ووٹ ملے، جبکہ گرین پارٹی 12.3 فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر رہی۔
قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں سی ڈی یو کی کامیابی کے بعد فریڈرک میزر کے جرمنی کے نئے چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔