کینیڈا فوری طور پراپنا غلط فیصلہ واپس لے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کینیڈا فوری طور پراپنا غلط فیصلہ واپس لے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :کینیڈا نے روس کو دوہرے استعمال کی اشیاء فراہم کرنے والے 76 غیر ملکی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ،جن میں 20 سے زائد چینی ادارے بھی شامل ہیں۔ منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ضوابط سے مطابقت نہ رکھنے والی کسی بھی یکطرفہ پابندی کی مخالفت کی ہے ۔
چینی اداروں پر کینیڈا کی جانب سے عائد پابندیاں غیر معقول اور غلط ہیں اور چین ان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ مسئلہ یوکرین کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔ چین تنازعہ کے فریقوں کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتا، دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد کو سختی سے کنٹرول کرتا ہے، اور چین کی جانب سے ڈرونز پر برآمدی کنٹرول کا دائرہ کار اور اقدامات دنیا میں سب سے سخت ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت کرنے والے دوسرے ممالک کی طرح، چین اور روس کے درمیان مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مبنی معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون پر الزام لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا غلط فیصلہ واپس لے۔چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرےگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔