آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔
بیان کے مطابق نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری
آفاق احمد— فائل فوٹوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے کیس میں آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ آفاق احمد عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں تھے۔