بیجنگ:چین کی وزارت ماحولیات نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں فضائی ماحولیاتی ڈویژن کے سربراہ لی تیان وی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں شدید آلودگی کے دنوں کا تناسب مستحکم انداز میں کم ہوتا چلا آ رہا ہے اور 2024 میں یہ 0.9 فیصد رہا۔ ملک کے اہم شہروں میں پی ایم 2.5 کی سطح 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.

7 فیصد کم ہے۔ معیاری ہوا کے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔آج ، نیلا آسمان اور سفید بادل ایک معمول بن چکے ہیں، جس سے ماحولیاتی بہتری کی ایک اہم کامیابی ظاہر ہوتی ہے۔ مجھے واضح طور پر یاد ہے کہ ایک دہائی قبل یورپی میڈیا میں چین کی فضائی آلودگی پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بیجنگ کی ہوا کو notorious” یعنیٰ بدنام قرار دیا گیا تھا۔ لیکن آج جب بیجنگ کی قدیم شاہی عمارتیں اور مرکزی کمرشل ڈسٹرکٹ کی عمارتیں نیلے آسمان تلے چمک رہی ہیں تو یہ منظر نہ صرف بیجنگ اور چین بلکہ پوری دنیا کے لیے ماحولیاتی جنگ میں امید کی کرن ہے۔ چین کی 2024 کی “فضائی معیار کی رپورٹ میں یہ شاندار اعداد و شمار درحقیقت ایک ترقی پذیر ملک کی پائیدار ترقی کے عزم کا عکاس ہیں۔ موسمیاتی بحران کے سامنے چین کی عملی کوششیں عالمی ماحولیاتی تحریک کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ میں گھرے شہر” سے آسمان کے معمول” تک ،یہ تبدیلی کوئی اتفاق نہیں بلکہ چین کی مضبوط ترین ماحولیاتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ 2013 میں “فضائی آلودگی کے خلاف دس اقدامات ” سے لے کر “چودہویں پنج سالہ منصوبے” کے دوران پرانی صنعتوں کے خاتمے اور اخراج کم کرنے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز تک، چین نے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔سب سے پہلے صنعتی ڈھانچے کو سبز بنانے کی تحریک ،اس کے بعد سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آلودگی پر قابو پانے کا طریقہ کار اپنایا گیا، پورے ملک میں ماحولیاتی نگرانی کا ایک جامع نیٹ ورک قائم کیا گیا ۔علاوہ ازیں ، حکومت کی حمایت اور تمام لوگوں کی شرکت سے سبز طرز زندگی چینی معاشرے میں ایک نیا فیشن بن چکا ہے، نئی توانائی کی گاڑیاں، کم کاربن سفر، کچرے کی تقسیم اور ری سائیکلنگ، سبز کھپت وغیرہ، ماحولیاتی تحفظ کا انقلاب تمام لوگوں کی شرکت سے چین کو ماحولیاتی تہذیب کی ترقی میں عالمی رہنما بنا رہا ہے۔مغربی ماہرین کا خیال تھا کہ ترقی پذیر ممالک معاشی ترقی، توانائی کی سلامتی اور ماحولیات کے درمیان توازن نہیں قائم کر سکتے۔ لیکن چین نے عملی طور پر اس “مفروضے” کو غلط ثابت کیا ہے۔ آئین میں “ماحولیاتی تہذیب” کو شامل کرنے، مرکزی ماحولیاتی انسپکشن سسٹم قائم کرنے، دنیا کی سب سے بڑی کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ قائم کرنے ، اور مسلسل تین سال تک سبز بانڈز میں عالمی سطح پر “اول” آنے جیسے اقدامات سے ثابت کیا گیا ہے کہ ماحول اور معیشت ایک دوسرے سے متصادم نہیں ، بلکہ یہ ترقی کے نئے نکات بن سکتے ہیں ۔ گزشتہ دہائی میں چین نے سولر اور ونڈ توانائی کی لاگت میں 60 اور 80 فیصد کمی لا کر 40 سے زائد ترقی پذیر ممالک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جنوب جنوب مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ “افریقہ سولر بیلٹ” جیسے منصوبوں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو بھی سستی صاف توانائی فراہم کی جا رہی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی سرمایہ کار (2024 میں 89 ارب ڈالر) کی حیثیت سے، چین کا کاربن اخراج میں کمی کا عمل پیرس معاہدے کے ہدف کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ جب کچھ ممالک موسمیاتی وعدوں سے انحراف کر رہے ہیں، چین اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے کثیر الجہتی نظام کو مستحکم کر رہا ہے۔ حیاتیاتی تنوع کانفرنس کی میزبانی سے لے کر “بیلٹ اینڈ روڈ سبز پارٹنرشپ” تک، چین اپنے تجربات کو بین الاقوامی سطح پر منتقل کر رہا ہے۔ چین کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ ماحولیات کا تحفظ زیرو سم گیم نہیں بلکہ مشترکہ ترقی کا موقع ہے۔ بیجنگ کے نیلے آسمان سے لے کر ایمیزون کے جنگلات کی بحالی تک، چینی ساختہ شمسی پینلز اور ونڈ ٹربائنز نہ صرف بجلی پیدا کر رہے ہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک سبز درست سمت کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔ غیر یقینی کے اس دور میں چین کا عزم دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ نیلا آسمان خودبخود نہیں آتا، لیکن عملی اقدامات سے ہی سب کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔

امریکہ کا دوسرے ممالک کو چین کی چپ انڈسٹری کی ناکہ بندی پر مجبور کرنے کا عمل خود امریکہ کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں  ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں پر چین کی چپ انڈسٹری پر پابندیاں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ چین نے امریکہ کی جانب سے چین کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی بدنیتی پر مبنی ناکہ بندی اور اسے دبانے پر بار بار اپنا سنجیدہ موقف بیان کیا ہے۔ امریکہ نے معاشی، تجارتی اور تکنیکی معاملات کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آلے کے طور پر بےجا استعمال کیا، چینی چپس پر برآمدی کنٹرول میں مسلسل اضافہ کیا  اور دوسرے ممالک کو چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو دبانے پر مجبور کیا ہے.یہ عمل نہ صرف عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ دوسروں اور  آخر کار خود امریکہ  کوبھی نقصان پہنچائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں چین ا لودگی چین کی رہا ہے چین نے

پڑھیں:

مشرقی پاکستان کی واپسی

یہ 22 فروری 1974 تھا پورا عالم اسلام دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے لیے جمع تھا کشادہ چیئرنگ کراس لاہور، ہال کے اندر اسلامی قیادت جمع ہے اور ہال کے باہر سڑکوں پر اہل پاکستان کا ایک جم غفیر نعرے لگائے جارہے تھے کہ بنگلا دیش نہ منظور اور ہال کے اندر کا منظر یہ تھا کہ بھٹو اور مجیب، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بنگلا دیش منظور کی قرارداد کے لیے بے چین اور بے قرار تھے اس روز لاہور میں دو پاکستان تھے ایک بنگلا دیش منظور کرانے والے اور دوسرے نامنظور کہنے والے، نامنظور کہنے والے محب وطن عام لوگ تھے۔ ڈاکٹر نذیر شہید بھی اسی قافلے میں شامل تھے۔ متحدہ پاکستان کے شیدائی اور اس کے لیے کٹ مرنے والے تھے تاہم یہ بے اختیار تھے مگر ان کے دائیں ہاتھ میں متحدہ پاکستان کا نعرہ اور سبز ہلالی پرچم تھا تاہم کمزور تھے اختیار ان کے پاس تھا جن کے بائیں ہاتھ میں سیاہ سیاسی اعمال نامہ تھا جس میں بنگلا دیش منظور کی قرارداد لکھی ہوئی تھی۔ جس روز یہ قرارداد پاس ہوئی اس روز بلک بلک کر پورا پاکستان رویا۔ قیام پاکستان کے وقت اپنی آنکھوں کے سامنے مائوں، بہنوں، بیٹیوں جوان مرد، بزرگوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھ کر بھی نہیں رویا تھا۔ سچ یہی ہے کہ اس وجہ سے کوئی نہیں رویا تھا کیونکہ وہ اپنی منزل پاکستان کے لیے قربان ہو رہے تھے۔ بلاشہ پاکستان کی بنیاد اس روز رکھ دی گئی تھی جب برصغیر میں پہلا مسلمان پیدا ہوا تھا مسلم لیگ تو بہت بعد میں بنی، قیام پاکستان کا یہ سفر کس قدر طویل تھا اس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں۔ ہاں مسلم لیگ کو یہ موقع ضرور ملا کہ اس کی قیادت میں عالم اسلام کو ایک اسلامی مملکت پاکستان ملا لیکن اسے توڑا کس نے؟ یہ دھبا بھی مسلم لیگ کے ماتھے پر ہی لگا۔ وہ عوامی مسلم لیگ تھی یہ غالباً قیام پاکستان کے چند ماہ بعد کی بات ہے۔ ملک میں چینی اور کوئلے کی شدید قلت ہوگئی، چینی کا متبادل تو گڑ تھا لہٰذا گزارا ہوگیا اب کوئلے کا متبادل کہاں سے لایا جاتا وزارت تجارت جو آئی آئی چندریگر کی سربراہی میں کام کر رہی تھی اسے کوئلہ درآمد کرنے کا ٹاسک ملا کہ کہیں کوئلے سے چلنے والی ریل گاڑیاں ہی نہ بند ہوجائیں۔ ایسا ہوتا تو پا کستان کا سارا سرکاری نظام ہی معطل ہوجاتا۔ بہر حال یہ انتظام کرلیا گیا یوں ایک بحران سے ملک بچ گیا۔ کچھ عرصہ کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے سامان منگوانے کا فیصلہ ہوا جس میں سینیٹری کا سامان بھی شامل تھا اس کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں وزیروں کی ایک سب کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں اس وقت کے وزیر اطلاعات مولوی فضل الرحمن بھی شریک تھے ان کے پاس تعلیم اور داخلہ کا بھی قلم دان تھا انہوں نے تجویز دی کہ سینیٹری کا سامان منگوایا جارہا ہے تو اس میں سے کچھ سامان مشرقی پاکستان کے لیے منگوا لیا جائے۔ اس تجویز کا مذاق اڑایا گیا۔ یہ تک کہا گیا کہ مشرقی پاکستان والوں کو اس سامان کی کیا ضرورت ہے۔ وہ تو کیلوں کے درختوں کی اوٹ میں جاتے ہیں۔ مورخ لکھتے ہیں کہ گویا بنگلا دیش کے قیام کی پہلی اینٹ اسی میٹنگ میں رکھ دی گئی تھی۔

ہماری سیاسی تاریخ میں بائیس فروری 1974 کا دن ایک لمحے میں نہیں آن پہنچا تھا اس کے لیے دانستہ یا نادانستہ بلنڈر کیے گئے۔ ایوب خان کا دور بھی ہماری سیاسی تاریخ میںگزرا ہے۔ یہ 1962 کی بات ہے ایوب خان ملک کے حکمران اور اس وقت جسٹس(ر) منیر ملک کے وزیر قانون تھے، ایوب خان نے ایک تجویز دے کر انہیں ڈھاکا بھیجا، تجویز کیا تھی وہ وہاں جائیں اور مشرقی پاکستان کی سیاسی قیادت کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ مغربی پاکستان سے الگ ہونے کی تگ و دو کریں، منیر یہ تجویز لے کر گئے لیکن مشرقی پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ نے مسترد کردیا اور جواب دیا کہ ہم یہ کام نہیں کر سکتے آپ کو کرنا ہے تو خود یہ کام کریں۔ دیکھیے ہلکی ہلکی آنچ پر جب کوئی ہنڈیا رکھی جائے گی تو ایک دن تو اس میں اُبال آہی جاتا ہے ناں، بس یہی کچھ مشرقی پاکستان کے ساتھ بھی ہوا اس کے بعد ہی شیخ مجیب الرحمن کے چھے نکات آئے‘ ان میں ملک ٹوٹنے کی بو سب سے پہلے سید مودودی نے محسوس کی۔ 18 فروری 1966 میں ان کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ چھے نکات میں ملک توڑنے کی سازش کی بو آرہی ہے۔

سید مودودی نے تو پہچان لیا مگر اس وقت کی آمریت چھے نکات کو نہ پہچان سکی اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں آمریت کا دور تھا جس نے بنیادی جمہوریت کے ذریعے عوامی رنگ خودپر چڑھا رکھا تھا آج ہم بائیس فروری 2025 میں ہیں۔ اکیاون سال بعد ہم کیسے ہیں اور کہاں کھڑے ہیں؟ وہ مشرقی پاکستان ہمارے ہاتھ سے جاچکا تھا اب پانچ اگست 2024 سے واپس آنے لگا ہے اب وہاں شیخ مجیب کا نام و نشان تک مٹا دیا گیا ہے۔ اب وہاں نظام تعلیم اور نصاب تعلیم بھی بدل دیاگیا ہے۔ بھارت بھی بنگلا دیش بنانے میں پیش پیش تھا اسے ابھی سبق سکھانا باقی ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں ہمیں ایک نائن الیون سے واسطہ پڑا تھا اور ہم پر ایک ایسا نظام مسلط ہوا کہ ہمارا نظام تعلیم ہی بدل گیا، ہمارا نصاب ہی بدل کر رکھ دیا گیا، مگر ہم نصاب تعلیم واپس

لائیں گے۔ مشرف کے نصاب تعلیم کے باعث ہی کشمیر کی تحریک آزادی نائن الیون کے اثرات کی نذر ہو ئی تھی اور ہم اب ایک ایسا وکیل ہیں جس کے پاس کوئی دلیل نہیں رہی یہ کشمیر کی کہانی ہے دوسری جانب ہم افغانستان کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں وہاں بھارت اپنا مکمل کام دکھا رہا ہے۔ اب ہماری یہ سرحد بھی محفوظ نہیں رہی، ایک جانب بھارت مشرقی سرحد پر اور دوسری جانب وہ افغانستان میں ہمارے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے اور ہم بحیثیت قوم بے فکری کی نیند سو رہے ہیں۔ ہمارے خلاف ایک عالمی ایجنڈا متحرک ہے۔ جس کے نتیجے میں پوری قوم تقسیم ہے۔ ہماری پارلیمنٹ کو آگے بڑھ کر ایک کردار ادا کرنا ہے مگر انہیں تو اپنی تنخواہوں میں اضافے کی فکر تھی سو یہ کام کر لیا گیا۔ عوام کو روٹی ملے نہ ملے اس کی کسی کو پروا ہی نہیں ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اس ملک میں ان لوگوں کے لیے کوئی سزا نہیں، کوئی علامتی سزا بھی نہیں جنہوں نے ملک توڑا، اس کے لیے منصوبہ بندی کی، ماحول بنایا اور ایسے لوگوں کو تو عدالت عظمیٰ بھی کہہ دیتی ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا، بھٹو صاحب کے لیے عدلیہ بول پڑی، ڈاکٹر نذیر شہید کے لیے عدلیہ کب بولے گی؟ ان کے لیے عدلیہ کب بیدار ہوگی؟ ہمارے ملک کے ساتھ کس نے کب کیا کھلواڑ کیا۔ ایک بہت بڑے کالم نگار ایک ٹی وی پروگرام میں کہہ رہے تھے قیام پاکستان کے بعد مرکزی کابینہ میں متعدد وزیر غیر مسلم تھے۔ ان سے نام پوچھا تو سب سے پہلے انہوں نے آئی آئی چندری گر کا نام لیا۔ جب اس ملک میں ایسے کالم نگار ہوں گے اور تجزیہ کار ہوں گے تو ملک میں پیکا جیسے قانون تو آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریہ کانگو میں کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • کانگو میں جاری کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا
  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے لیے ماحولیاتی تحت اضافی فنڈنگ پر بات چیت کرئے گا
  • مشرقی پاکستان کی واپسی
  • پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کیلیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے‘صدر زرداری
  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں جنوری 2025ء میں 4 سو سے زائد کمپنیوں کا اندراج
  • لاہور: آلودگی میں کمی کے لیے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام، مطلوبہ نتائج نہ مل سکے
  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ