Jang News:
2025-04-13@15:19:25 GMT

مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد

فائل فوٹو

ملکۂ کوہسار مری میں ہلکی بارش کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے مری میں آج برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کا حسین نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ملکہ کو ہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شر و ع ہوچکے ہیں۔

ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔

اس سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔

چمن سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برف باری ہو رہی ہے۔

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا ا مکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل سندھ کے شہروں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار

—فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

آج صبح لاہور میں مال روڈ، گڑھی شاھو، مغل پورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

قصور اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کی وجہ سے وہاں بھی موسم خوش گوار ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

خیبر پختون خوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں دودھ کی حفاظت پر بلے مامور
  • ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ یارس ‘ پر بڑی آفر لگا دی
  • کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • لاہور: صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار
  • لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
  • اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز