رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی اور نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جسٹس باقر علی نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس علی باقر نجفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ جج بنانے کی سفارش کی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری حلف اٹھانے کی تاریخ سے موثر ہو گی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج کے تقرری آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس باقر نجفی