چیمپیئینز ٹرافی؛ میدان میں گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے بنگلادیش اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں کیوی بیٹر راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے، جس پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی
عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کرکے میدان میں داخل ہوا۔
گراؤنڈ پر موجود سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تماشائی کھلاڑیوں سے ملنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر تماشائی کے ہاتھ میں ایک مذہبی سیاسی جماعت جماعت کا پوسٹر بھی موجود تھا۔
مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے'
دوسری جانب پولیس نے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے تاہم بھارتی میڈیا واقعہ کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے دروازوں کو بند کیا جاسکے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی ،چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی (نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے، کیویز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل