اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سٹی42 : لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔
اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر جج منظر علی گل نے سماعت کی،ڈی ایس پی لیگل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کے مطابق تو تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر جناح ہاؤس کا ریکارڈ پیش کریں۔
اے ٹی سی لاہور نے اعظم سواتی کو 11 مارچ سے پہلے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 12 فروری کو تفتیش کے لیے کیوں نہیں گئے؟
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
عدالت نے کہا کہ آپ بحث کریں 10منٹ میں فیصلہ کر دیں گے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور لاہور عدالت نے
پڑھیں:
بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔
وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت لیکر گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے وہ آتے نہیں اور آخر میں آپ ان کو بلا لیتی ہیں، جو وہ اجازت لیکر گئے ہیں اس کا کوئی عدالتی ڈاکومنٹ لیکر آئیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ نومبر میں ان کی عبوری ضمانت ہوئی اس کے بعد انہوں نے عدالت آنے کی زحمت ہی نہیں کی، اگر آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر نہ دکھایا تو میں ضمانت خارج کر دوں گا۔
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر 13 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔