لاہور: رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات ثاقب حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے یکم مارچ تک بارش کا امکان ہے۔
نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، سپارکو
انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے، بارش سے درجۂ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ پندرہویں روزے کے بعد درجۂ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
لاہور ہائیکور ٹ بار ایسویسی ایشن کے انتخابات؛ حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ صدرمنتخب
لاہور: حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔
ہفتے کے روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کے لئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔