لاہور ہائیکورٹ میں ایک سائل نے خود کو آگ لگا لی، ریسکیو ٹیموں نے سائل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، خود سوزی کی کوشش کرنے والے سائل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کے رہائشی آصف جاوید کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، سائل کو نجی کمپنی نے 2016 میں ملازمت سے برطرف کیا تھا۔
2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اس کی نوکری بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا، تاہم نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا تو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔
نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے آج کیس کی سماعت کرنے کے بعد اگلی تاریخ 8 اپریل مقرر کی تھی، طویل عرصے سے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کے باوجود نوکری پر بحال نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر سائل نے خود کو آگ لگالی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز، حکومت اور پارلیمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس نظام انصاف کو تبدیل کریں، حکومت اور پارلیمان کی طرف سے آج یہ بات بلا خوف وتردید کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اس فرسودہ فوجداری نظام میں اصلاحات شروع کررہے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگلے چند ماہ میں آپ کو قانون میں تبدیلیاں نظر آئیں گی، اور اس قانون سازی میں وزیراعظم اور نوازشریف کی خاص ہدایت ہے کہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی تجاویز کو باریک نظر سے دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ

پڑھیں:

کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری، موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔

پولیس کے مطابق ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے سخی حسن کے قریب الٹ گیا، جس کے بعد موٹرسائیکل سوار افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ کر ٹینکر کو آگ لگادی۔

مشتعل شہریوں نے ٹینکر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • گینگ ریپ کیس کے دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت14اپریل کو ہو گی
  • جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور
  • پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی  پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت
  • پانی کے ضیاع پر جمعہ کے خطبات میں آگاہی دینے کا سرکلر لاہور ہائیکورٹ میں پیش
  • ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کو لاہور ہائیکورٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت
  • ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا 
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا، سپریم کورٹ
  • کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی