کراچی(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔احتساب عدالت نے سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دو ملزموں نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے، 10 ملزموں کو عدالتی سمن کی تعمیل نہیں ہوئی۔ ملک ریاض راولپنڈی کے دو ریفرنس میں مفرور ہے۔

محموداخترنقوی نے کہا کہ میں اس کیس کامدعی ہوں مجھے نقول فراہم کی جائیں، احتساب عدالت نے ملزموں کو نقول فراہم کرنےکاحکم دے دیا، احتساب عدالت نےسماعت 15اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ملک ریاض کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ترجمان نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، راولپنڈی اور نیو مری میں اراضی پر بغیر این اوسی قبضہ کیا گیا ہے اور ملک ریاض نے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے جبکہ نیب ملک ریاض کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے اور وہ اس وقت عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور دیگر افراد کیخلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، ملک ریاض نے پشاور اور جام شورو میں بھی زمینوں پر قبضے کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کیں اور اب بھی لوگوں سے دھوکا دہی کے ذریعے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض این سی اے کے مقدمے میں عدالتی مفرور اور عدالت اور نیب کو مطلوب ہے۔ترجمان نے کہا کہ نیب بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بے شمار اثاثے پہلے ہی ضبط کرچکا ہے اور اب ملک ریاض کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے بھی قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملک ریاض نے حال ہی میں دبئی میں بھی لگژری اپارٹمنٹ کا نیا منصوبہ شروع کیا ہے اور عوام مذکورہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے خود کو دور رکھیں کیونکہ ایسا فعل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور حکومت بھی اس معاملے پر دبئی حکومت سے رابطہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری: ہیکرز 420 ارب روپے لے اڑے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قانونی کارروائی احتساب عدالت بحریہ ٹاو ن ملک ریاض ریاض اور ریاض کے ہے اور

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل

سٹی42: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشنکرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی قابضین کو ہاسٹلز سے نکال دیا ۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آپریشن وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بلا امتیاز کیا گیا، جس سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لیے نئی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے محروم مارننگ کے 300 طلباء کو فوری طور پر الاٹمنٹ دی جا چکی ہے جبکہ مزید 300 طلباء کو بھی جلد ہاسٹل دیے جائیں گے۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

آپریشن کے دوران بعض کمروں سے شراب اور آئس جیسی منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ یہ کمرے مخصوص طلبہ تنظیموں کے زیرِ قبضہ تھے جو بااثر افراد کو غیر قانونی طور پر رکھوا کر ماہانہ کرایہ وصول کرتی تھیں۔

ترجمان کے مطابق غیر قانونی قابضین کی وجہ سے یونیورسٹی سالانہ تقریباً 2 کروڑ روپے کے رہائشی واجبات سے محروم رہی۔ قابضین میں سے کئی انورٹر اے سی، استری اور ہیٹر جیسے آلات بھی استعمال کر رہے تھے۔

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ایوننگ پروگرام کے طلباء کو پہلے کبھی ہاسٹل کی سہولت نہیں دی گئی، اور دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں ہر طالبعلم کو لازمی ہاسٹل فراہم نہیں کیا جاتا۔ ہاسٹل کی سہولت صرف گنجائش کے مطابق اور میرٹ پر آنے والے طلباء کا حق ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی سستی ترین ہاسٹل سہولت فراہم کرتی ہے، جہاں ایک طالبعلم کو ماہانہ صرف 2 ہزار روپے کرایہ دینا ہوتا ہے۔

لاہور میں 278 ٹریفک حادثات، 341 افراد زخمی

انتظامیہ کے مطابق خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث طلباء کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم دفاع کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • سیکٹر ای 11 میں زمین کی مبینہ خردبرد، غیر قانونی الاٹمنٹ؛ 9ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر
  • اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
  • زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
  • بنگلہ دیش: حسینہ واجد کی بھانجی، سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری
  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل