خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی(این سی ایس)کا کہناتھا کہ منگل کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔
(جاری ہے)
خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بنگال میں زلزلے کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے
پشاور:مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔