اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلے روز نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبرI-B, 3.
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں ۔4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
پلاٹس کی اوپن آکشن 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
افغان باشندوں، غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا اہلکار گرفتار
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔
نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔