بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے 30 کی دہائی میں ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے گھر میں شوہر گووندا کے ساتھ نہیں رہتی ہیں جس کے بعد ایک اور انٹرویو میں سنیتا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال سے تنہا اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا

پڑھیں:

بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں
اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ویرات کوہلی نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 350 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ بلدیہ کیس، حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے، احسن اقبال
  • سانحۂ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
  • پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران 
  • پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل
  • بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
  • بھارتی کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ