Daily Ausaf:
2025-02-25@11:14:51 GMT

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری: ہیکرز 420 ارب روپے لے اڑے

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

دبئی(نیوز ڈیسک) ہیکرز نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ پر حملہ کرتے ہوئے 1.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم چرا لی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری قرار دیا جا رہا ہے۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق، ہیکرز نے بائی بٹ کے ایتھیریئم والٹ کا کنٹرول حاصل کرکے تمام کرپٹو کرنسی کو ایک گمنام پتے پر منتقل کردیا۔

بائی بٹ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کمپنی معمول کے مطابق فنڈز کو کولڈ والٹ سے ‘وارم والٹ میں منتقل کر رہی تھی، جو روزمرہ ٹریڈنگ کا حصہ ہوتا ہے۔ہیکرز کے حملے کے بعد بائی بٹ کے سی ای او بین ژو نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کمپنی چوری شدہ کرپٹو واپس حاصل نہ کر سکی، تب بھی صارفین کی رقم محفوظ رہے گی اور انہیں مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس 20 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جس سے تمام صارفین کے فنڈز ادا کیے جا سکتے ہیں۔

بائی بٹ نے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے مدد کی اپیل کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ریکور ہونے والی رقم میں سے 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا، جبکہ اگر کوئی پورے فنڈز واپس لانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے 14 کروڑ ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔بائی بٹ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے، جس کے 6 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔ واقعے کے بعد کمپنی کو 3.

5 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے فنڈز نکالنے کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ٹرانزیکشن میں تاخیر کا سامنا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان کا حارث، نسیم اور شاہین سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا ، ملازمین کو سرکاری خزانہ سے یہ رقم ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا۔

ملازمین کے تقرر نامے، سروس بکس کا ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود 131 ملین ملازمین کو ادا کر دیے گئے۔

سال 2022 کی آڈٹ رپورٹ میں تنخواہ کی ادائیگی کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا، مالی سال22-2020 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بھجوایا گیا۔

سرکاری ملازمین کو 131 ملین روپے کی ادائیگی کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے مشکوک قرار دے دیا ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان نے ملازمین کو سرکاری خزانہ سے 131 ملین روپے ادا کئے۔

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نےملازمین کےنام پر 131 ملین کی ادائیگی کی تحقیقات کی ہدایات کردی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئیں تھیں۔

سال 2020-21 کی آڈٹ رپوٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو اربوں روپے بانٹ دیے۔

قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے من پسند ٹھیکیداروں کو 8 ارب 65 کروڑ 90لاکھ روپے تقیسم کیے۔

کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نام پر ٹھیکیداروں کو پیشگی اربوں روپے دے دیے گئے جبکہ سڑکوں کی دھلائی کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی۔
مزیدپڑھیں:عوام معروف کمپنیوں کی یہ ادویات خریدتے ہوئے احتیاط کریں !

متعلقہ مضامین

  • بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • پی اے سی میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف
  • دبئی ، کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر آگئی ، ہیکرز ڈیڑھ ارب ڈالرلیکر غائب
  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی
  • آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟