میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام اسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔میئر کراچی نے گورنر سندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر بات چیت۔(جاری ہے)
مل کر شہر کی بہتری کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔