فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

محکمۂ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمۂ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کر لیا۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری: ملزم رحمٰن بھولا، زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان رحمٰن بھولا اور زبیر چریا کی سزائےموت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے درخواست پر  سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مقدمے میں تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔

ماہم امجد نے والد کے مبینہ قاتل تقی حیدر کی پاکستان منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے 30 کی دہائی میں ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے گھر میں شوہر گووندا کے ساتھ نہیں رہتی ہیں جس کے بعد ایک اور انٹرویو میں سنیتا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال سے تنہا اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ بلدیہ کیس، حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
  • بلدیہ فیکٹری کیس؛ مفرور ملزم حماد صدیقی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • سیاسی اختلافات  ایک طرف رکھ کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضروت ہے،احسن اقبال
  • منشیات کیس: ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • مری میں پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی
  • پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی
  • شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
  • سینیارٹی لسٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ سے رجوع