Jang News:
2025-04-15@07:50:54 GMT

نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خان

ہمایوں اختر خان--فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔

 سابق وفاقی وزیر  ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا ہے۔

اس دوران انہوں نے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔

اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، جب تک مضبوط بلدیاتی نظام نہیں آئے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقے کے عوام ہر کڑے وقت میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، حلقہ این اے 97 كے مسائل كے حل كے لیے آواز بلند كرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آواز  اٹھانے پر کئی مسائل حل بھی ہوئے ہیں، ہم کسانوں، نوجوانوں، تاجروں سمیت ہر طبقے کی آواز بنیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہمایوں اختر خان وفاقی وزیر

پڑھیں:

وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنیکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 
  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت سے صوبے کے آئینی و قانونی حق کا مطالبہ
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات