اسلام آباد: 9 مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملے پر نگران حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے نام شامل نہیں ہیں۔
موجودہ وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات درج ہیں۔
اگرچہ اس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے اور ان پر سرگرم انداز سے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام شامل نہیں ہیں۔
اس صورتحال کے باوجود دونوں رہنما 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کئی ایف آئی آر کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر تشدد کو ہوا دی، اسے ریاستی اداروں پر ایک غیر معمولی حملہ قرار دیا گیا ہے۔
نگران حکومت کی رپورٹ سے پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کا اخراج سوالات کو جنم دیتا ہے، بالخصوص اس وقت جب دونوں 8 مئی سے منسلک قانونی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔
عمران خان کے علاوہ 9 مئی سے مختلف وجوہات کی بناء پر جڑے جن دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے اُن میں حماد اظہر، زرتاج، مراد سعید، فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور، علی زیدی، انعم شیخ ، شاندانہ گلزار خان، کنول شوزب، سینیٹر اعجاز چوہدری، فیصل جاوید اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔
عمر ملک، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، عمر چیمہ، حسان نیازی، عائشہ اقبال، عالیہ حمزہ، منزہ حسن، مسرت چیمہ، علیمہ خان، نوشین حامد، صداقت عباسی، واثق قیوم، عمر بٹ، جہانگیر بٹ، راجہ عثمان، عاطف قریشی، مسلم خان، ذیشان ممتاز، قیصر خان، زکی بٹ، ملک عابد، سیمابیہ طاہر، آصف محمود، طیبہ ابراہیم، شبانہ فیاض اور اظہر میر کے نام شامل ہیں۔
حسیب نقوی، جمال چیمہ، بائو اکرام، شبیر مہر، علی اشرف مغل، مہر صادق، رضوان بٹ، عمر اشرف، انصار نت، نجف شیرازی، رانا زکاء اللہ، اسد اللہ پپّا، امجد علی خان، ملک احمد خان بچار، سلیم گل خان، امیر خان سوانسی، عالم خان، امین اللہ خان، خالد وزیر، عامر مغل، چوہدری جہانگیر، وجاہت سمیع، خالد خان، راجہ شاہد نواز، ملک عامر ڈوگر، سلیم اختر لبار، ندیم قریشی، خالد جاوید وڑائچ، خرم لیاقت اور زین قریشی بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر

لندن:

انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش پیسر ثاقب محمود ایک بار پھر انگلش ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔

فاسٹ بولر ثاقب محمود دو بار اسٹریس فریکچر کا شکار ہو کر کرکٹ سے دور رہے تاہم اب وہ دوبارہ انگلش فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

ثاقب رواں برس بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول میچز میں ٹیم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں نامزد ملزمان کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، بابر اعوان
  • اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
  • پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
  • گزشتہ برس 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ 
  • جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر
  • سپریم کورٹ کی 9مئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید