بجلی سستی کئے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔اگر نیپرا درخواست منظور کرلیتی ہے تو صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر 2024 کے لیے دائر کی ہے۔نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، جس کے بعد کراچی کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں کمی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2936ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 8ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 64ہزار 60روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔