گوہر اور کبریٰ کے بعد ایک اور اداکار نے خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکار جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد اداکار عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا۔
View this post on InstagramA post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شہزاد کے نکاح کی تقریب خانہ کعبہ میں ہوئی جس میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔اداکار عمر شہزاد نے نکاح کے بعد خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر اور خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔اداکار عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ کا آغاز قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے کیا جس میں درج تھا کہ’ اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مکہ کے بابرکت آسمانوں کے نیچے ایک نیا آغاز۔ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمت سے بھرا ہو۔تصاویر میں عمر شہزاد کو اہلیہ کا ہاتھ تھامے خانہ کعبہ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار کی پوسٹ میں ان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں جب کہ تصاویر میں بھی ان کی اہلیہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔
ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راجیو کا کہنا ہے جنوری کے بعد سے وہ زیانا سے نہیں مل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے بیكانیر آ کر بیٹی سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ راجیف نے چارو کے مالی مسائل پر جواب دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ حال ہی میں کروز ٹرپ اور نئی جائیداد کی خریداری جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چارو کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں مگر میڈیا کے سامنے ذاتی معاملات لانا درست نہیں۔ راجیف نے زیانا کی پرورش کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ بیٹی ایک مستحکم ماحول میں پرورش پائے۔
یاد رہے کہ چارو کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔