اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

وزیرستان میں گیس اور تیل کے ذخائردریافت

کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہو گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے

پڑھیں:

آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی

آفاق احمد--فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت میں ٹینکر جلانےکے مقدمے میں نامزد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

 آفاق احمد سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

پولیس نے ڈمپرز نذرِ آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع
  • عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • 2014 میں دھرنے؛ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 2014ء کے دھرنوں کا کیس، طاہر القادری اشتہاری قرار، علامہ راجہ ناصر عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، ملزمان کے وارنٹ جاری
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی