City 42:
2025-02-25@09:09:51 GMT

عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی۔

 جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ویڈیو حاضری کے حوالے سے جیل حکام جواب نہیں آیا؟

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

 عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ابھی تک جیل حکام کی جانب سے لیٹر نہیں آیا جس پر خالد یوسف چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ پراسیکیوشن کو پابند کریں ہم دلائل دیں گے، پراسیکیوشن کو پابند کر کے وقت مقرر کر دیں، رمضان میں کوئی بھی دن مقرر کر دیں۔

 جج افضل مجوکا نے کہا کہ رمضان میں ٹریننگ پر ہوں، عید کے بعد رکھتے ہیں جس پر خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں نہ رکھیں، میں نے کئی ماہ بعد چھٹیوں کے لئے جانا ہے۔

ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی

 بعدازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں حتمی بحث و اور بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری کیلئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خالد یوسف چودھری بانی پی ٹی آئی بی بی کی

پڑھیں:

عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔
 

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمر ایوب نے بتایا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر بلایا تھا۔  بانی پی ٹی آئی سے جب میری ملاقات ہوئی تو وہاں پر میں نے 3 بار ان سے پوچھا تھا، اس وقت میرے ساتھ بیرسٹر علی ظفر اور شبلی فراز صاحب بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ہمیں کہا کہ ہم چیف جسٹس سے ملاقات کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے بھیجا تھا، اس میں ہیومن رائٹس اور جوڈیشل ریفارمز کی بات کی گئی تھی ۔  ہم نے چیف جسٹس سے کہا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جیل میں ہیں۔

ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے حقوقِ کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہماری ملاقاتیں نہیں کرائی جاتیں نہ ہی بانی پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  اس وقت جو حالات لوئر جوڈیشری میں ہیں تو آگے جاکر کیا ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے۔  باقی سابق وزرائے اعظم کا اوپن کورٹس میں ٹرائل ہوتا رہا ہے۔  چیف جسٹس کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے۔  پنجاب میں ،اسلام آباد میں، سندھ میں اور بلوچستان میں پی ٹی ّئی کے رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب کی 9 مقدمات میں ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی 9  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج سمیت 9مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو ہوئی، جس میں عمر ایوب عدالت پہنچے۔

عدالت میں آج  عبوری ضمانتوں پر دلائل ہونا تھے، تاہم وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل ڈاکٹر بابراعوان دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع
  • عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے، عمر ایوب
  • شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • جناح ہائوس ،عسکری ٹاور حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع