اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہوگیا۔جیل ذرائع کاکہنا ہے اب تک صرف ان کے کھانے پینے پر ایک کروڑروپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی ہے اور اب بشریٰ بی بی کے جیل میں آنے کے بعد اس مد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جوکہ ماہانہ 6 لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں کھانے پینے کے لیے ان کی فیملی کی جانب سے ادائیگی کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے پی پی اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی جاتی ہے۔
شادی کرو ورنہ نوکری سے نکال دیا جائے گا، کمپنی نے ملازمین کو انوکھی دھمکی دیدی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جیل میں
پڑھیں:
عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع
ویب ڈیسک: عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ویڈیو حاضری کے حوالے سے جیل حکام جواب نہیں آیا؟
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ابھی تک جیل حکام کی جانب سے لیٹر نہیں آیا جس پر خالد یوسف چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ پراسیکیوشن کو پابند کریں ہم دلائل دیں گے، پراسیکیوشن کو پابند کر کے وقت مقرر کر دیں، رمضان میں کوئی بھی دن مقرر کر دیں۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ رمضان میں ٹریننگ پر ہوں، عید کے بعد رکھتے ہیں جس پر خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں نہ رکھیں، میں نے کئی ماہ بعد چھٹیوں کے لئے جانا ہے۔
ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں حتمی بحث و اور بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری کیلئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔