وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرستان بلاک خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کر لی گئی جبکہ 20 بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا۔
سپنوام ون کنویں پر کھودائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا، گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی۔
ماڑی انرجیز کے مطابق ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے جبکہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔
ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔
کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیرستان بلاک ماڑی انرجیز
پڑھیں:
بے امنی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہائی وے بلاک
ٹنڈو جام: مری برادری کی جانب سے ڈکیتیوں کے خلاف ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیاجارہاہےٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کی عوام بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سراپا احتجاج میر پورخاص حیدرآباد ہائے پر احتجاج روڑ بلاک روز روز کی ڈکیتیوں نے سڑک پر سفر کرنا مشکل بنا دیا ہے نہ سڑک محفوظ ہیں نہ گھر اور کاروبار تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب گاؤں روز الدین مری کے رہائشی لیاقت مری سے لوٹ مار کے خلاف مری برادری نے میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر کھیسانہ موری اسٹاپ پر روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مری برادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیاقت مری سے نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل نقدی رقم موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا سامان ابھی تک پولیس برآمد نہیں کر سکی ہے انہوں نے کہا کہ روز روز کی ڈکیتیوں کی وجہ سے سڑک پر اور لنک روڑوں پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے نہ سڑکیں محفوظ ہیں نہ کاروبار اور نہ گھر ایسا محسوس ہوتا پولیس کا محکمہ ہمارا محافظ نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکووں کا محافظ بنا ہوا ہے جب ہی وہ دندناتے ہوئے پھرتے ہیں اور کوئی گرفتار نہیں ہوتا انھوں نے کہاکہ ایس ایس پی حیدرآباد عوام کی جان مال اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائی کریں اور پولیس ہمارا سامان برآمد کرے بصورت دیگرہمارا احتجاج جارہی رہے گا روڈ بلاک ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ٹنڈوجام پولیس کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور میرپور خاص حیدرآباد روڈ کھول دیا گیاجب کہ ٹنڈوجام پیالہ ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نامعلوم چور چورا کر فرار ہو گئے۔