ملک کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.

96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل کنڈینسیٹ دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔
ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس بلاک میں 55 فیصد شیئر ہولڈر ہے، جبکہ جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اور مزید تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
ماڑی انرجیز نے دریافت کے عمل میں قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

شہباز شریف کا سینئر صحافی الطاف حسین  کو  فون خیریت دریافت کی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی  تیمارداری کی۔ وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے وزیر اعظم نے انکی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔ انہوں نے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
  • شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافت
  • بینکوں میں رقم جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری
  • پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
  • کراچی: کلفٹن بلاک 2 کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • شہباز شریف کا سینئر صحافی الطاف حسین  کو  فون خیریت دریافت کی
  • انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری،اب انٹرنیٹ کی رفتار کم نہیں ہوگی
  • یوکرین کا معدنی ذخائر امریکا کو دینے کے لئے آمادگی کا اظہار