ماہ رمضان کے دوران اسلام آباد میں کونسے مقامات پر رمضان بازار لگائے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
رمضان سے قبل ہی ملک بھر میں ماہ مبارک کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس دوران اشیاء خورونوش کی خریدوفروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ایسے میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سب سے زیادہ رمضان بازاروں کا انتظار رہتا ہے۔ ملک بھر کے باقی شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر رمضان بازار لگائے جاتے ہیں۔
رمضان بازار میں عام مارکیٹوں کے مقابلے میں اشیاء خورونوش کافی مناسب داموں فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ افراد جو عام مارکیٹ سے خریداری نہیں کرسکتے، ان کے لیے یہ رمضان بازار کسی حد تک ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور کا وہ رمضان دسترخوان جس کے لیے بھارت سے بھی صدقات آتے ہیں
اس رمضان میں رمضان بازار کہاں کہاں لگائے جائیں گے؟اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وی نیوز کو بتایا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی رمضان بازار کی تیاریاں جاری ہیں۔ فی الحال 4 مقامات پر رمضان بازار لگانے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مزید ایک اور مقام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی سکس اور ایچ نائن میں پہلے سے موجود دونوں اتوار بازاروں کو رمضان بازار میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جی نائن اور آئی نائن میں موجود بازاروں کو بھی رمضان بازار میں تبدیل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بارہ کہو میں بھی رمضان بازار لگانے کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رمضان سے قبل کن اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟
ایک مزید سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یقیناً عام مارکیٹ کے مقابلے میں ان رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اور پورا مہینہ اس بات کو چیک اینڈ بیلنس کے ذریعے یقینی بھی بنایا جائے گا کہ قیمتوں میں من مانی تو نہیں کی جا رہی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں کے حوالے سے پر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ رمضان بازار لگانا ایک بہت مثبت قدم ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قیمتوں میں دکانداروں کی جانب سے ہیرا پھیری نہیں کی جا رہی۔ اور جو چیزیں فروخت کی جا رہی ہیں ان کا معیار بھی عام مارکیٹ کے مقابلے کا ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad ramzan bazar sunday market اتوار بازار اسلام اباد رمضان بازار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتوار بازار اسلام اباد حوالے سے جائے گا
پڑھیں:
پشاور کے نوجوان نے دوران حج سینکڑوں زندگیاں کیسے بچائیں؟
پشاور کے رہائشی آصف بشیر سال 2024 میں حج کے دوران خادم کے طور پر کام کر رہے تھے. عرفات کے میدان میں جب 20 لاکھ کے قریب لوگ مناسک حج ادا کرنے پہنچے تو ان میں ہندستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمان بھی موجود تھے۔ جون جولائی کی سخت گرمی میں جب عازمین حج کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہونے لگے تو آصف بشیر نے ان ہندوستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمانوں کو اپنے کندھے پر اٹھا کہ پیدل 4 کلو میٹر کا سفر کیا اور ان کو اسپتال منتقل کیا، اس طرح آصف بشیر نے تقریباً 400 ہندوستانی اور برطانوی قومیت رکھنے والے مسلمانوں کی جان بچائی۔
ان کی اس خدمت ک اعتراف میں اب ان کو بھارت بلایا گیا ہے اور ان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’جیون رکھشک‘ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کو برطانوی حکومت کی جانب سے کنگ جینٹری ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کو بھارت میں لوگ پاکستانی بجرنگی بھائی جان کے نام سے پکار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ باچا خان کے بعد آصف بشیر دوسرے پاکستانی ہوں گے جنہیں بھارتی سرکار کی جانب سے کسی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں