چین 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبات کی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چین 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبات کی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 6 محکموں نے مشترکہ طور پر’’سمندری توانائی کے بڑے پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے رہنما اصول ‘‘جاری کیے ہیں۔’’رہنما اصول‘‘میں پیش کیا گیا ہے کہ 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچ جائے، اور جزیروں پر متعدد توانائیوں کے متبادل بجلی کے نظام اور سمندری توانائی کے پیمانے پر نمونہ منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔
سمندری توانائی کے استعمال کے مناظر میں مسلسل توسیع اور اضافہ ہوگا، اور ایک سلسلہ وار موثراور مستحکم سمندری توانائی کی تکنیکی سازوسامان کی مصنوعات تشکیل دی جائیں گی، اور ایسی کمپنیوں کی تربیت کی جائے گی جو مضبوط تکنیکی تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کے ساتھ سمندری توانائی کے بڑے پیمانے پر استحصال اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں
۔وا ضح رہے کہ سمندری توانائی سے مراد سمندر سے حاصل ہونے والی مختلف قابل تجدید توانائی ہے، جو بنیادی طور پر سمندر کی قدرتی حرکت، درجہ حرارت کے فرق، نمکیات کے فرق وغیرہ جیسی طبیعی یا کیمیائی خصوصیات کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سمندری توانائی کی کی صلاحیت
پڑھیں:
ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی
دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا ہر 33 سال بعد ہوتا ہے، اور اس کی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔
دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق، قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔
آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک آیا تھا، اور 2030 کے بعد یہ دوبارہ 2063 سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔