بیجنگ :چین کی وزارت  قدرتی وسائل ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 6 محکموں نے مشترکہ طور پر’’سمندری توانائی کے  بڑے   پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے رہنما اصول ‘‘جاری کیے ہیں۔’’رہنما اصول‘‘میں  پیش کیا گیا ہے کہ 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچ جائے، اور جزیروں پر متعدد توانائیوں کے متبادل بجلی کے نظام اور سمندری توانائی کے پیمانے پر نمونہ منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔ سمندری توانائی کے استعمال کے مناظر میں مسلسل توسیع اور اضافہ ہوگا، اور ایک سلسلہ وار موثراور مستحکم سمندری توانائی کی تکنیکی سازوسامان کی مصنوعات تشکیل دی جائیں گی، اور ایسی کمپنیوں کی تربیت کی جائے گی جو مضبوط تکنیکی تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کے ساتھ سمندری توانائی کے بڑے  پیمانے پر استحصال اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔وا ضح رہے کہ سمندری توانائی سے مراد سمندر سے حاصل ہونے والی مختلف قابل تجدید توانائی ہے، جو بنیادی طور پر سمندر کی قدرتی حرکت، درجہ حرارت کے فرق، نمکیات کے فرق وغیرہ جیسی طبیعی یا کیمیائی خصوصیات کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سمندری توانائی کے

پڑھیں:

سال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین

عالم اسلام اس وقت رمضان المبارک سال 1446 ہجری کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے جو فلکیاتی حساب سے اکثر ممالک میں یکم مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 28 فروری 2025 کو رمضان کے چاند کی رویت انجام دی جائے گی۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان کا چاند روئے زمین پر کئی مقامات پر نظر آ سکتا ہے۔

ایک سال میں 2 رمضان، لیکن کب؟

کیا آپ نے کبھی اس امکان کے بارے میں سوچا ہے کہ ہم ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان کے روزے رکھیں؟

جی ہاں آئندہ چند برسوں میں بالخصوص سنہ 2030 میں ایسا ہونے جا رہا ہے۔ یہ موقع ہر 33 برس میں ملتا ہے۔

مزید پڑھیے: وی رمضان: کھانے کا سنت طریقہ کیا ہے، حکمت عملی کیا ہونی چاہیے؟

عیسوی تقویم اور فلکیاتی حساب کے مطابق 2030 میں دنیا 2 مرتبہ رمضان مبارک کا استقبال کرے گی۔ پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 (مطابق 1451 ہجری) کو اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 (مطابق 1452 ہجری) کو ہو گا۔

اس طرح 2030 میں دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 36 روزے رکھیں گے۔

عیسوی اور ہجری سال میں فرق

واضح رہے کہ ہجری تقویم چاند کی گردش پر مبنی ہوتی ہے جب ہر ماہ کا آغاز رویت ہلال سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہجری سال کے مجموعی دنوں کی تعداد 354 یا 355 ہوتی ہے۔ یہ اسے عیسوی سال سے 10 یا 12 روز چھوٹا بنا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان اسپیشل: اعتکاف کی اہمیت کو سمجھیں، شب قدر قمست بدل دینے والی رات کیوں ہے؟

دوسری جانب عیسوی تقویم کا انحصار سورج کے گرد زمین کی گردش پر ہوتا ہے۔ اس لیے سال کا دورانیہ 365 یا 366 روز ہوتا ہے۔ اس طرح تقریبا 33 برسوں بعد ہجری اور عیسوی تقویم کے درمیان ایک برس کا فرق آ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان کی آمد کا واقعہ آخری مرتبہ سنہ 1997 میں ہوا تھا اور پھر اب سنہ 2030 میں ہونے کے بعد ایسا 2063 سے میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رمضان سال 2030 اور رمضان سال 2030 میں 2 رمضان

متعلقہ مضامین

  • سال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین
  • چین کی سمندری معیشت کی کل مالیت پہلی دفعہ 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی
  • قابل تجدید توانائی سیکٹرمقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے. ویلتھ پاک
  • لیوولٹیک کی سولر پاکستان ایکسپو میں شاندار پذیرائی، اسمارٹ انرجی میں نیا سنگ میل
  • ایک سال میں 2 رمضان المبارک کب ہوں گے اور یہ کیسے ممکن ہوگا؟
  • غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • پی ٹی آئی کا قافلہ بدین سے ماتلی پہنچنے پر شاندار استقبال
  • مینگرووز کراچی کی ڈھال
  • روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر