Jang News:
2025-02-25@08:02:58 GMT

رحیم یارخان: پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

رحیم یارخان: پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق

—فائل فوٹو

رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے گولی اتفاقیہ چلنے سے سیکورٹی گارڈ، ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے کے دوران 2 افراد زخمی ہوگئے

اس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پوتا بندوق سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

40 سال کی خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی

حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں، ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان علاقوں میں پسماندگی اور غربت بہت زیادہ ہے، وفاقی حکومت نے ان علاقوں کیلئے 2019 سے 2024 تک درکار فنڈز میں سے 20 فیصد فراہم کیے، ہمارا آبادی اور رقبے کی بنیاد پر حصہ بڑھ گیا ہے، ان علاقوں کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے چھ سالوں سے 600 ارب روپے ملنا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف 132 ارب روپے ملے، رواں مالی سال جولائی سے ہمیں فاٹا کیلئے کوئی فنڈز نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کو یہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے خیبرپختونخواہ نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے این ایف سی کی جگہ بار بار آرڈیننس کیا جاتا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیا این ایف سی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارا صوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان میں بار بار آئین کو توڑا گیا مگر کسی کو سزا نہیں ہوئی، ہم صوبے کہ حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، حقوق نہ دے کر کوئی آرڈیننس کرے گا تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے مشاورت شروع کی جائے۔

وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ رمضان المبارک کی رعایت دے رہا ہوں، اس کے بعد ہم اپکو سرپرائز دیں گے، پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، عطا تارڑ
  • فیصل آباد، پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
  • گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • سابق صوبائی وزیر کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد، تہلکہ مچ گیا
  • حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے، بجٹ میں تنخواہ داروں پر ٹیکس بوجھ کم کرینگے: وزیر خزانہ
  • وزیرخزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • قبر سے لیے گئے لاش کے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، فارنزک لیب نے رپورٹ پولیس کے حوالے کردی، ذرائع
  • نوشہرہ: نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جان بحق