دبئی میں ویزا درخواستوں کیلئے نیا تیز ترین اے آئی سسٹم ’سلامہ‘ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
دبئی: متحدہ عرب امارات نے ویزا تجدید اور دیگر اقامتی خدمات کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سسٹم ’سلامہ‘ متعارف کروا دیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) دبئی نے اعلان کیا کہ یہ جدید پلیٹ فارم صارفین کو چند سیکنڈز میں ویزا کی تجدید، ادائیگی، اور دیگر اقامتی امور مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا مقصد صرف خدمات فراہم کرنا نہیں بلکہ حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا اور صارفین کو آسانی فراہم کرنا ہے۔
کولونیل خالد بن مدیا الفلاسی کے مطابق ’سلامہ‘ جدید الگورتھمز کے ذریعے ویزا درخواستوں کو چند سیکنڈز میں پراسیس کرتا ہے۔
یہ سسٹم 40 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور مستقبل میں مزید زبانیں شامل کی جائیں گی۔
یو اے ای پاس کے ذریعے لاگ ان کرنے کے بعد، سسٹم خودکار طریقے سے صارف کی تفصیلات شناخت کرتا ہے، دستاویزات دکھاتا ہے، اور فوری تجدید کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کسی بھی فرد نے چند سیکنڈز میں ویزا تجدید مکمل کرکے نئی سروس کی تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا۔
یہ سسٹم مستقبل میں کمپنیوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا، جس سے دبئی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی کو مزید فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتا ہے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان‘ بھارت ٹاکرا آج
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء کے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ دن 2 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ پاکستان کیلئے جیتنا ضروری‘ شکست کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کی دوڑ سے باہر ہو سکتی ہے۔ شائقین بھی پرجوش ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات ہیں۔ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے ہوگی جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلئنگ الیون فائنل کرلی۔ذرائع کے مطابق دو روزقبل کپتان اورٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کیساتھ میٹنگ کی اور کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا۔ پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم سے کسی کوڈراپ نہیں کیا جائیگا۔مینجمنٹ چاہتی ہے کہ اہم میچ سے قبل کسی کھلاڑی کا مورال خراب نہ ہو، صرف ایک تبدیلی کی جائیگی، انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا جائیگا۔ صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج پاکستان ‘ بھارت میچ براہ راست دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں لگائی جائیں گی۔ سندھ حکومت نے بھی میچ کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی سکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میچ براہ راست دکھایا جائیگا۔ بھارت کے اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں۔ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کیلئے بڑے ایونٹس ہوتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی ہمارا کام میدان میں کارکردگی دکھانا ہے، میڈیا میں میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ان کا کام ہے۔ اس پر ہمارا کنٹرول نہیں۔ پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے‘کوشش ہوگی سنچری بنائوں حالانکہ ہر میچ میں بڑا سکور کرنے کا ارادہ ہوتا ہے۔ دبئی کی پچ پر 280 یا 300 کا سکور بہت اچھا ہوگا اور اضافی خطرہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ون ڈے میں اوورز کافی مل جاتے ہیں، وکٹ پر موجود رہیں گے تو سکور بن جاتا ہے۔ پاکستان بھارت میچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، پچھلے میچ میں اوس نہیں تھی مگر بیٹنگ میں مشکل ضرور ہوئی تاہم اگر سٹرائیک روٹیٹ کریں تو جیتنا آسان ہوگا۔بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی تاہم بابراعظم شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان ٹیم تیاری کیلئے سٹیڈیم پہنچی اور رنگ آف فائر میں پریکٹس کی۔بابر اعظم نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے۔