سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :سلامتی کونسل میں یوکرین پر امریکی قرارداد منظور کر لی گئی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے مسئلے پر امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد
کے مسودے پر ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ میں چین، امریکہ اور روس سمیت 10 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 5 ممالک نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا، اور قرارداد منظور ہو گئی
معلوم ہوا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں پہلے جنرل اسمبلی میں پیش کیے گئے مسودہ قرارداد کے مطابق ہے، جس میں تنازعہ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یوکرین اور روس کے درمیان دیرپا امن کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔
اسی دن اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی خصوصی اجلاس میں کہا کہ چین امن کے لیے کیے جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، بشمول امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پر ہونے والے اتفاق رائے۔ توقع ہے کہ تمام فریقین اور مفاداتی فریقین مذاکرات کے عمل میں شامل ہوں گے، تاکہ ایک دوسرے کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے، منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے، اور ایک پابند اور تمام فریقین کی جانب سے قبول کیے جانے والے امن معاہدے پر پہنچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل کا کانگو میں فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ
واشنگٹن:اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فوراً بند کریں اور ان علاقوں سے انخلاء کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔
سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے۔
مشرقی کانگو میں باغی گروپ M23 کے دستے بُوکاوُو شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔
قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج سے کہا گیا ہے کہ وہ M23 کی حمایت بند کریں اور فوری طور پر عوامی جمہوریۂ کانگو سے انخلاء کر لیں۔
اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بِنتؤ کیئِتا نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ M23 گروپ ممکنہ طور پر دارالحکومت کِنشاسا کی طرف پیش قدمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔