عامر خان نے بطور اداکار 20 سال سے کبھی معاوضہ کیوں نہیں لیا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس سے فلموں کا معاوضہ نہیں لیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ ماضی کے ایک سود مند طریقے سے فلموں سے پیسے کماتے ہیں جس کیلئے وہ کوئی معاوضہ مختص نہیں کرتے اور فلم اگر چلتی ہے کامیاب ثابت ہوتی ہے اتنا ہی وہ پیسے کما پاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم ہٹ ہوتی ہے اور ناظرین کو پسند آتی ہے تو ہی فلم سے پیسے کماتا ہوں اور اگر فلم ناکام رہی تو میں بھی نقصان اُٹھاتا ہوں‘۔
یعنی ان کا معاوضہ فلم کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے اور وہ فلم کی کُل کمائی کا کچھ فیصد حصہ وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان نے بھی اپنی سپر ہٹ فلم پٹھان اور دیگر سے اس ہی طرح کروڑوں روپے کمائے تھے ان کی فلم کی کل کمائی کا پچاس سے زائد فیصد حصہ انہوں نے حاصل کیا تھا۔ اس طرح وہ ایک معمولی مختص رقم کے بجائے زیادہ منافع اپنے نام کر سکے۔
حال ہی میں اداکار نے فلموں کی ناکامی پر ڈپریشن میں جانے کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ ساتھی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ جب فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو عامر خان ’بکھر‘ گئے تھے۔
خیال رہے کہ عامر خان جلد اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ان کی 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
نامور پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ واپسی کررہے ہیں، وہ بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ آنے والے رومانوی فلم عبیر گلال میں کام کررہے ہیں۔
فواد خان آخری بار بالی ووڈ میں 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
عبیر گلال کا گانا عشق خدایا ریلیز کردیا گیا ہے، اس گانے نے پاکستان اور انڈیا میں بھرپوز پذیرائی سمیٹی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر عبیر گلال میں اپنے کردار کے لیے 50 سے 100 ملین کے درمیان معاوضہ لے رہے ہیں۔ اس کے مقابلے می، پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے ان کی فی قسط کی فیس 1.5 سے 20 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے کونسی تحقیقات کیں؟
ان کی ساتھی اداکارہ وانی کپور، جو خاتون کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، مبینہ طور پر اس فلم کے لیے تقریباً 15 ملین روپے لے رہی ہیں۔
عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پس منظر میں کی گئی ہے۔ یہ فلم 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ پاکستان وانی کپور