فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں صدور کے درمیان روس۔یوکرین تنازعے سے متعلق معاملات پر اختلاف رائے سامنے آیا۔

یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی کے موقع پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس۔یوکرین جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے تاہم فرانس کے صدر نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی ممکنہ امن معاہدہ یوکرین کے لیے شکست تسلیم کرنے کے مترادف نہ ہو۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ٹرمپ نے یوکرین جنگ اور یورپ سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کی ہے اور یوکرین میں جنگ کو جلدی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف، یورپی ممالک کا خیال ہے کہ جلدبازی میں ماسکو کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے یوکرین کی پوزیشن کمزور ہوسکتی ہے اور مستقبل میں اس کی سلامتی سے متعلق خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافیوں نے جب پوچھا کہ کیا امن معاہدے کے نتیجے میں یوکرین کو اپنا کچھ علاقہ روس کے حوالے کرنا پڑے گا، تو ان کا جواب تھا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔

تاہم فرانسیسی صدر نے اس پر کہا کہ کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ یوکرین کی سالمیت کا خیال رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ایک ایسا معاہدہ نہیں چاہتے جو کمزور ہو، کسی بھی معاہدے پر اچھی طرح غور کیا جائے اور اسے پرکھا جائے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ڈکٹیٹر کہنے سے انکار کردیا لیکن دوسری طرف فرانسیسی صدر نے روسی صدر کو جارحیت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امن کی خلاف ورزی کی۔

تاہم اس موقع پر یوکرین میں یورپ کی فوج تعینات کرنے کے معاملے پر دونوں رہنما متفق نظر آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی یوکرین میں یورپی امن فوجیوں کو قبول کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ آنے والے ہفتوں میں ختم ہو جائے گی اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی جلد امریکہ آئیں گے تاکہ ہمیں ملک کی اہم معدنیات تک رسائی دینے کا ایک معاہدہ طے کریں، جو اہم ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کو اب تک دی جانے والی امریکی امداد کے بدلے میں وہاں پائے جانے والی اہم معدنیات میں سے حصہ چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ میکرون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ میکرون ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ

پڑھیں:

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی، مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی، مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کر لیا، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے، یوکرینی صدر سے رواں یا آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی، روسی صدر سے ملاقات کیلئے مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، یوکرین میں طویل مدتی سلامتی یقینی بنانے کے لیے یورپ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں، امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ نے یوکرین کو 138 ارب یورو کی امداد دی، یوکرین امریکا معدنی ڈیل مربوط سکیورٹی کی ضمانت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی، مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ
  • ٹرمپ اور میکرون کے درمیان ملاقات دوستانہ ، لیکن یوکرین پر اختلاف
  • یوکرین، روس جنگ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بن سکتی ہے، صدر ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع
  • یوکرین کے صدر زیلنسکی کا امن کیلئے صدارت چھوڑنے کی پیشکش
  • افغانستان کو ماہانہ 2.5 ارب ڈالر امداد دے رہے، طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فرانس میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک
  • فرانس میں چاقو حملہ: ایک شخص ہلاک، دو پولیس اہلکار شدید زخمی